ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب

ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب
ایف سی ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے کے ذمہ دار دہشت گرد نیٹ ورک کی شناخت کر لی گئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث خودکش بمباروں کا تعلق ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ خودکش حملہ آور واردات سے قبل چند روز تک پشاور میں مقیم رہے، جہاں انہوں نے شہر کے اہم راستوں اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران دہشت گردوں کو رہائش، خودکش جیکٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹرز حملہ کیس میں اب تک 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے، جبکہ کارروائی کے دوران خودکش بمبار سمیت تین حملہ آور مارے گئے تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












