منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

15 دسمبر, 2025 08:15

ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں پولیس کو اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے، مفرور مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹھنڈیانی روڈ پر ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی، اس دوران ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں شمریز موقع پر ہی مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں اب تک ملزمہ ردا، اس کے شوہر سمیت چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر وردہ نے اپنی قریبی دوست ردا کے پاس 67 تولہ سونا بطور امانت رکھوایا تھا۔ بعد ازاں سونا واپس کرنے کے بہانے ملزمہ وردہ کو اپنے ساتھ لے گئی۔

ڈاکٹر وردہ کو 4 دسمبر کو اسپتال کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، جبکہ چار روز بعد ان کی لاش لڑی بنوٹا کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

ڈی پی او ہارون رشید کے مطابق اغوا کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہی ڈاکٹر وردہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزمان انہیں جناح آباد کے ایک زیرِ تعمیر مکان میں لے گئے جہاں گلا دبا کر قتل کیا گیا، بعد ازاں لاش کو ٹھنڈیانی کے قریب دفنا دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔