منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

حکومت کے ابتدائی 20 ماہ: وفاقی قرضوں میں 12 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ

15 دسمبر, 2025 09:28

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے دوران قرضوں سے متعلق تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں، جن کے مطابق اس عرصے میں سرکاری قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 تک کے عرصے میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران مقامی قرضوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 11 ہزار 300 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ بیرونی قرضوں میں 869 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2025 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 76 ہزار 979 ارب روپے ہو گیا، جبکہ فروری 2024 میں یہ حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فروری 2024 تک مرکزی حکومت کا اندرونی قرضہ 42 ہزار 675 ارب روپے تھا، جو بڑھ کر اکتوبر 2025 میں 53 ہزار 975 ارب روپے تک جا پہنچا۔

اسی طرح بیرونی قرضوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فروری 2024 میں وفاقی حکومت پر غیر ملکی قرضوں کا حجم 22 ہزار 134 ارب روپے تھا، جو اکتوبر 2025 تک 23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔