منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

والدین کیلئے اہم خبر؛ نادرا نے ب فارم میں بڑی تبدیلی کردی

15 دسمبر, 2025 10:02

نادرا نے بچوں کے ب فارم کے حصول کے قواعد میں اہم تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں جن کا مقصد فیملی ٹری کو مزید محفوظ اور شفاف بنانا ہے۔

 نئے ضوابط کے تحت اب بچوں کی شناخت کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ جعلی یا غیر متعلقہ اندراجات کی گنجائش ختم کی جا سکے۔

نادرا کے مطابق 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کے ب فارم پر تصویر لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 سے 18 سال کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

 تاہم 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ب فارم پر تصویر کی شرط لاگو نہیں ہو گی، تاکہ والدین کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ایک ماہ کے اندر اس کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروانا ضروری ہو گا۔ اس اقدام سے فیملی ٹری میں غلط یا جعلی اندراجات کے امکانات کم ہوں گے اور بچوں کی شناخت محفوظ رہے گی۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ ب فارم اب صرف تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے ہی نہیں بلکہ اسپتالوں میں علاج کے دوران بھی بطور شناختی دستاویز استعمال کیا جائے گا۔ اسی وجہ سے والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کی عمر کے مطابق بروقت ب فارم بنوائیں اور مقررہ تقاضے پورے کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔