پاکستان نیوی کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوی کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نیوی نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جنگی جہاز نے انتہائی تیز رفتار فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، میزائل فائرنگ نے پاکستان نیوی کی اعلیٰ جنگی تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کی توثیق کر دی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سمندر میں جہاز پر موجود رہتے ہوئے لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔
پاکستان نیوی نے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











