محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

Ramadan 2026: What will the weather in Karachi be like?
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
شہرِ کراچی میں آج سے رات اور صبح سویرے موسم میں خنکی زیادہ محسوس کی جائے گی۔ دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد موسم برقرار رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ شمال مغربی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
میدانی علاقوں میں، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں دھند اور اسموگ چھائی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سردی سے بچاؤ کے لیے مناسب لباس پہنیں اور خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں احتیاط کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










