سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو انتقال کر گئے

Former Chief Minister of Punjab passes away
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے، انکی نماز جنازہ کل (17دسمبر) بروز بدھ حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں 2 بجے ادا کی جائیگی۔
صدرِ مملکت کا سینئر سیاستدان منظور وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو نے بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی خدمات سر انجام دیں، مختلف اہم سیاسی ذمہ داریوں میں قومی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم کی قومی یکجہتی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم کا سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی، اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پاکستان کی سیاست کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے ، آمین۔
اس کے علاوہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










