منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

وزیراعظم نے دستاویز مکمل ہونے کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا نوٹس لے لیا ہے، چوہدری سالک

16 دسمبر, 2025 15:59

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے دستاویز مکمل ہونے کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے زیر اہتمام مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے اور نقل مکانی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی محفوظ مائیگریشن سے متعلق مسائل کا جائزہ لے گی اور قابلِ عمل سفارشات تیار کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کا اہم اجلاس اسی ہفتے متوقع ہے جبکہ جنوری کے آخر تک مسائل کے حل کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ تشویشناک بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ایسے مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا جن کے پاس ویزے اور دیگر ضروری دستاویزات مکمل تھیں۔ حکومت اس معاملے کی مکمل جانچ کر رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی او ایم کی پاکستان میں چیف آف مشن سیو میتو نے کہا کہ ہجرت صرف نقل مکانی نہیں بلکہ امکانات اور ترقی کی کہانی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نوجوانوں کو درست معلومات، قانونی راستے اور ہنر پر مبنی مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ محفوظ اور بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔