پاکستان پہلگام میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے عالمی قانون توڑا، جواب دے: اقوام متحدہ

Pakistan was not involved in Pahalgam; India violated international law and must respond: United Nations
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلگام میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے عالمی قانون توڑا، جواب دے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے پاک بھارت جنگ پر رپورٹ جاری کردی، جس میں ماہرین نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سخت اعتراضات کیے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی، پاکستان نے غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ماہرین کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے آپریشن سندور میں پاکستانی حدود میں طاقت کا استعمال کیا، یہ طرز عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے۔
خصوصی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے یو این چارٹر کے تحت سیکیورٹی کونسل کو باضابطہ اطلاع نہیں دی، بھارتی حملوں میں مساجد متاثر ہوئیں، متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے، پاکستان نے سلامتی کونسل کو مطلع کیا وہ دفاع کا حق رکھتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









