کراچی؛ آوارہ کتے نے ایک ہی علاقے میں 20 سے زائد افراد کو کاٹ لیا

Karachi: Stray dog bites over 20 people in the same area
کراچی میں آوارہ کتے نے ایک ہی علاقے میں 20 سے زائد افراد کو کاٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں سگ گزیدگی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں آوارہ کتے نے ایک ہی علاقے میں 20 سے زائد افراد کو کاٹ لیا۔
کورنگی جمعہ گوٹھ میں کتے نے 20 سے زائد افراد کو اپنی وحشت کا نشانہ بنایا، آوارہ کتے نے بچوں سمیت بڑوں پر بھی حملہ کیا، متاثرہ افراد کو تیسرے درجے کے زخم آئے۔
رواں سال کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں میں 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال 20 افراد ریبیز کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









