بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 8 کلومیٹر تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب کی جانب واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










