کراچی میں خونی واٹر ٹینکر بے لگام، ایک اور موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی میں خونی واٹر ٹینکر بے لگام، ایک اور موٹرسائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا
کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، سائٹ ایریا کے علاقے حبیب بینک چورنگی کے قریب ایک واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر اور موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔
سائٹ اے پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت اور فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










