ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل، لاش رہائشی مکان سے برآمد

ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل، لاش رہائشی مکان سے ہی برآمد
کبیروالا میں ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ اس وقت حل ہوا جب اس کی لاش اسی کے رہائشی مکان سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خاتون کو قتل کرنے میں اس کی بہو اور پوتا ملوث تھے، جنہوں نے جرم چھپانے کے لیے لاش کو گھر کے اندر ہی دفن کر دیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ خود پوتے نے درج کروائی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کی دادی اچانک کہیں چلی گئی ہیں اور واپس نہیں آئیں۔
تاہم پولیس نے شبہات کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا اور گھر کے افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کی، جس کے دوران حقائق سامنے آ گئے۔
تفتیش کے مطابق بہو نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کیا اور بعد ازاں شواہد مٹانے کے لیے لاش کو گھر میں ہی دفن کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










