کراچی میں دن کے وقت ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

کراچی میں دن کے وقت ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد
کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ڈمپروں اور دیگر بھاری گاڑیوں کے دن کے اوقات میں داخلے پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پابندی صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک لاگو رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دن کے وقت بھاری ٹریفک کی آمد پر یہ پابندی دو ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے، تاہم مخصوص راستوں پر ہیوی ٹریفک کو محدود اجازت دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا جانے والی ہیوی گاڑیوں کو اجازت ہوگی۔ اسی طرح نیشنل ہائی وے کے ذریعے گودام چورنگی، یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے جام صادق برج تک آمدورفت ممکن ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ناردن بائی پاس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی، ناردن بائی پاس سے گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ جبکہ کاٹھور لنک روڈ سے سسی ٹول پلازہ تک ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو ٹریفک جام سے بچانا اور سڑکوں پر حادثات کے خطرات کم کرنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










