پیر، 9-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

رمضان المبارک میں کتنے دن باقی؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

24 دسمبر, 2025 10:15

ملک بھر میں رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے عوام میں دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔

کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک 2026 کا آغاز فروری کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دستیاب کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک 20 یا 21 فروری 2026 سے شروع ہو سکتا ہے۔ اس حساب سے رمضان المبارک کی آمد میں اب تقریباً 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں۔ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی الٹی گنتی باقاعدہ طور پر شروع ہو چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر رجب اور شعبان دونوں مہینے اپنے مکمل دن پورے کرتے ہیں تو پہلا روزہ فروری کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ تاہم رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان ہمیشہ کی طرح مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔

عید الفطر کے حوالے سے بھی ممکنہ تاریخوں کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اگر رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوئے تو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوار ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ اگر 29 روزے ہوئے تو عید 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے نہایت مقدس مہینہ ہے، جس میں روزے، عبادات، صدقہ و خیرات اور روحانی اصلاح کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اسی وجہ سے ہر سال اس مہینے کی آمد سے قبل عوام میں جوش و جذبہ اور تیاریوں کا آغاز ہو جاتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔