پیر، 9-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں آگئی، وزیر خزانہ

24 دسمبر, 2025 10:30

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی جریدے "یو ایس اے ٹوڈے” کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی معیشت اب ایک اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے اور ملک برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ پالیسیوں میں تسلسل کی بدولت ملکی اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور پاکستان نے برسوں بعد پرائمری بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کرلیا ہے۔ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں آگئی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 14.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت اب کھپت پر نہیں بلکہ برآمدات پر مبنی ماڈل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور اگلے 5 سال میں دگنی ہونے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہونے کے ساتھ نجکاری اور ٹیرف اصلاحات سے عالمی مسابقت میں اضافے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے خواتین کی تعلیم اور لیبر فورس میں شمولیت کو معاشی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا اور موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کے لیے بڑا چیلنج بتایا، جس کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زراعت، معدنیات اور ڈیجیٹل معیشت سرمایہ کاری کے ترجیحی شعبے ہیں اور پاکستان اب بحرانوں سے نکل کر مواقع کی معیشت بن رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔