معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے

Renowned Islamic scholar passes away suddenly during Quran teaching
جمعیت علمائے اسلام (ف) ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر رہنما حاجی عبداللہ انتقال کر گئے ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی عبداللہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حاجی عبداللہ کی وفات سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے سفرِ آخرت کو آسان فرمائے اور ان کی مغفرت کرے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حاجی عبداللہ کی جماعت اور خانوادہ، مفتی محمود مرحوم کے ساتھ دیرینہ وابستگی تھی۔ مرحوم نے نہایت کٹھن اور آزمائشی ادوار میں بھی جماعت کی خدمت جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حاجی عبداللہ کی تمام عبادات اور خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں بہترین اجر عطا کرے۔ مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









