جمعرات، 2-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

سال 2026 کا آغاز، پاکستان میں امیدوں بھری صبح کا سورج طلوع

01 جنوری, 2026 08:25

پاکستان میں سال 2026 کی پہلی صبح امید، دعا اور خوشگوار توقعات کے ساتھ طلوع ہوئی، نئے سال کے پہلے سورج نے قوم کے دلوں میں ایک نئی توانائی اور بہتر مستقبل کی اُمید جگا دی۔

نئے سال کے پہلے طلوعِ آفتاب کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ساحلِ سمندر، تفریحی پارکوں اور کھلے مقامات پر جمع ہوئی، جہاں لوگوں نے اس خوبصورت لمحے کو تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں محفوظ کیا۔

سال کے آغاز پر ملک بھر کی مساجد میں خصوصی دعائیہ اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، جہاں پاکستان کی سلامتی، امن، معاشی استحکام اور ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ علما کرام نے دعا کی کہ نیا سال ملک و قوم کے لیے آسانیاں اور خوشحالیاں لے کر آئے۔

عوام کا کہنا ہے کہ وہ 2026 کو بہتری اور تبدیلی کا سال سمجھ رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔ شہریوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ نیا سال خوشیوں، سکون اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔

دوسری جانب نئے سال کی آمد پر رات 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں جشن کا سماں رہا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آتش بازی کی گئی جبکہ نوجوان خوشی کے اظہار کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔