خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2025 کے ہیرو قرار

خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2025 کے ہیرو قرار
پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی رائے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سال 2025 میں پاکستان کی قومی سلامتی، خودمختاری، معیشت اور عالمی وقار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، جس کے باعث انہیں سال کا ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔
عوامی آراء کے مطابق فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مؤثر مظاہرہ کیا اور خطے میں پاکستان کی عسکری مضبوطی کا پیغام دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس آپریشن نے واضح کیا کہ پاکستان دفاعی لحاظ سے ایک مستحکم اور طاقتور ملک ہے۔
شہریوں نے فیلڈ مارشل کی ملٹری سفارتکاری کو بھی سراہا، جس کے نتیجے میں پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ ہوا اور عالمی سطح پر ملک کے مؤقف کو زیادہ توجہ ملی۔ عوامی حلقوں کے مطابق 2025 میں پاکستان کے ساتھ عالمی رابطوں اور تعاون میں بہتری دیکھی گئی۔
معاشی میدان میں بھی فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔ عوام کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کی کوششیں اور بڑے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات نے معیشت کو سہارا دینے میں مدد دی۔
کچھ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کی شخصیت اور قیادت سے عالمی رہنما متاثر ہوئے، اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے کردار کو مثبت انداز میں اجاگر کیا گیا۔
عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2026 میں بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اسی عزم اور حکمتِ عملی کے ساتھ ملک و قوم کے لیے خدمات انجام دیتے رہیں گے اور پاکستان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









