جمعرات، 2-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

کراچی والے ہوجائیں تیار؛ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

01 جنوری, 2026 14:43

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ دنوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جنوری سے شہر میں کوئٹہ کی جانب سے سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔

آئندہ دو روز تک شہر کا موسم بدستور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4 جنوری کو دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ اس دوران شہر میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں مشرق کی جانب منتقل ہونے کے بعد سائبیرین ہواؤں کا اثر شروع ہوگا۔ اس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرد موسم کے لیے تیار رہیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

محکمہ موسمیات نے خاص طور پر کم عمر اور بزرگ شہریوں کو سردی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑوں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔