سردی کی شدت میں اضافہ؛ وزیر تعلیم پنجاب کا اسکولوں سے متعلق اہم اعلان

Cold Wave Intensifies: Punjab Education Minister Makes Important Announcement Regarding Schools
لاہور میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہونے سے پہلے ہی چند نجی اسکول کھلنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر تعلیمی حکام نے فوری کارروائی شروع کر دی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک معائنہ کیا اور قواعد کی خلاف ورزی پر تین نجی اسکولز کو سیل کر دیا۔
اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ، بیدیاں روڈ اور سبزہ زار کے علاقوں میں قائم اسکول تعطیلات کے دوران کھلے پائے گئے۔ ان اسکولوں کے پرنسپلز کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری شیڈول کے مطابق تعطیلات ختم ہونے سے پہلے کوئی نجی اسکول نہیں کھولا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ بھی کوئی اسکول خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو متعلقہ سی ای او ایجوکیشن سخت کارروائی کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









