منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

امریکی سفارتخانے کا پاکستان میں اپنی تمام ویزہ اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

03 مارچ, 2026 11:51

پاکستان میں حالیہ احتجاجی لہر اور سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے اپنی تمام ویزہ اپائنٹمنٹس کو عارضی طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ایک اہم اعلان کرتے ہوئے چھ مارچ تک تمام ویزہ اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔

سفارتخانے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ لاہور اور کراچی کے قونصل خانوں میں بھی ویزہ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ بنیادی طور پر حفاظتی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کا مقصد حکومت کی تبدیلی نہیں، میزائل تنصیبات کو تباہ کرنا ہے : امریکی وزیر دفاع

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر پیش آنے والے واقعات کے بعد پہلے صرف ایک دن کے لیے سروسز معطل کی گئی تھیں، لیکن اب اس مدت میں جمعہ چھ مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ متاثرہ درخواست گزاروں کو ویزہ انٹرویوز کے لیے نئی تاریخوں کے بارے میں جلد ہی انفرادی طور پر آگاہ کر دیا جائے گا، تب تک انتظامی وجوہات کی بنا پر دفاتر بند رہیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔