پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر گھر بیٹھے کرائیں!! مگر کیسے؟ نادرا نے آسان طریقہ بتادیا

No More Office Runs: NADRA Introduces a Major New Convenience
یونین کونسل میں شہری اب پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون کے ذریعے گھر بیٹھے کروا سکیں گے۔ اس اقدام سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے اور طویل انتظار سے نجات ملے گی۔
نادرا کے مطابق یہ سہولت فی الحال سندھ کے چھ شہروں میں فراہم کی گئی ہے۔ ان شہروں میں کراچی شرقی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰیار شامل ہیں۔ ان علاقوں کے رہائشیوں کو اب اندراج کے لیے یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
نادرا نے بتایا ہے کہ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل ہوں۔ درخواست جمع ہونے کے بعد تصدیقی عمل کیا جائے گا اور متعلقہ سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کیا جا سکے گا۔
حکام کے مطابق اس سہولت کا مقصد شہریوں کے لیے اندراج کے عمل کو آسان بنانا اور وقت کی بچت کرنا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ ریکارڈ کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کرنا بھی ممکن ہو سکے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









