جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

بی آئی ایس پی 2026 میں اندراج کیسے کروائیں؟ آسان طریقہ سامنے آگیا

08 جنوری, 2026 11:35

پاکستان بھر کے مستحق خاندانوں کے لیے بی آئی ایس پی 2026 کے تحت ڈائنامک سروے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ یہ پروگرام وفاقی حکومت کی جانب سے غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کی مالی مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔

ڈائنامک سروے کے تحت خاندان اپنے بچوں کے ب فارم اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی بی آئی ایس پی آفس میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن ڈیسک پر موجود عملہ مطلوبہ دستاویزات جمع کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو ایک ٹوکن جاری کرے گا۔ ٹوکن نمبر آنے کے بعد درخواست دہندہ رجسٹریشن روم میں داخل ہوگا، جہاں ڈیٹا انٹری آپریٹر سماجی اور معاشی حیثیت سے متعلق سوالات پوچھے گا اور فارم مکمل کرنے کے بعد انگوٹھے کا نشان لیا جائے گا۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد درخواست دہندہ کو 8171 پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ اس کے بعد اہل خاندان کو 8171 کے ذریعے اہلیت کی تصدیق بھی بھیجی جائے گی۔ اس عمل کے بعد مقررہ تاریخ پر درخواست دہندہ دوبارہ رجسٹریشن آفس آئے گا اور بجلی کا بل اور موبائل فون ساتھ لے کر آئے گا تاکہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

بی آئی ایس پی کے تحت دیگر فلاحی پروگرام بھی جاری ہیں، جن میں بے نظیر ہنرمند پروگرام، بے نظیر ناشونوما، بے نظیر کفالت اسکیم اور بینظیر تعلیمی وظائف شامل ہیں۔ یہ پروگرام مستحق خاندانوں کو باعزت اور پائیدار مالی مدد فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔