ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big news for people getting their driving licenses
لاہور: ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے احکامات پر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کے عمل میں نمایاں تیزی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں سال 2025 کے دوران 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد خواتین نے مختلف لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ ان میں سے ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد خواتین نے کار کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، جو خواتین میں بڑھتی ہوئی خود مختاری اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کی عکاسی کرتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں 61 ہزار خواتین نے موٹر سائیکل، 1833 خواتین نے ایل ٹی وی، 240 خواتین نے رکشہ جبکہ 150 خواتین نے کمرشل ہیوی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ خواتین نے موٹر سائیکل کے 86 فیصد اور کار کے 32 فیصد ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ اسی دوران 10 ہزار سے زائد خواتین نے ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 77 ہزار سے زائد خواتین نے اپنے لائسنسوں کی تجدید بھی کروائی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2025 میں 2 ہزار سے زائد خواتین نے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، جس کے بعد خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق خواتین کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنک وین سروس متعارف کروائی گئی ہے، جبکہ لاہور میں آبشار اور گوجرانولہ میں ویمن انکلیو سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ لاکھوں خواتین نے آن لائن لائسنسنگ سسٹم کے ذریعے ان سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









