ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

موٹرسائیکل سوار اور گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار!!!

27 جنوری, 2026 10:59

صوبہ پنجاب میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

 حکام کے مطابق صوبے بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف جرمانے کیے گئے ہیں، جبکہ صرف لاہور میں 49 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مؤثر نفاذ کے نتیجے میں صوبے بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے کی شکایات میں 85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجری کے واقعات میں بھی 82 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسی طرح، رواں ماہ بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 7 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلا تفریق اور یکساں کارروائیاں جاری ہیں تاکہ تمام شہری قوانین کی پابندی کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی کا مقصد صرف جرمانہ لگانا نہیں بلکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔ ان کے مطابق حادثے کی صورت میں ہیلمٹ استعمال کرنے سے شدید ہیڈ انجری سے بچا جا سکتا ہے، اور سیٹ بیلٹ گاڑی سواروں کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ سخت عملدرآمد اور عوامی آگاہی مہمات کے باعث سڑکوں پر نظم و ضبط میں واضح بہتری آئی ہے اور شہری اب قوانین کی پابندی کرنے میں زیادہ محتاط ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔