ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

شدید برفباری: خیبرپختونخوا کی سڑکوں پر سفر کرنے والے مسافروں کیلئے الرٹ جاری

27 جنوری, 2026 12:38

خیبرپختونخوا میں شدید برفباری کے باعث نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

این ایچ اے کے مطابق این 45، این 145، این 95 اور این 90 سڑکوں پر سفر کرنے والے افراد غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ برف باری والے علاقوں میں گاڑیوں پر گرپ چینز کا استعمال لازمی ہے۔

دیر، چترال، سوات اور شانگلہ کی شاہراہوں پر برف باری کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ این ایچ اے کی ٹیمیں اور بھاری مشینری حساس مقامات پر تعینات ہیں اور صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے۔

این ایچ اے نے مسافروں سے کہا ہے کہ دورانِ سفر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر فیلڈ اسٹاف سے رابطہ کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔