صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث وادی تیراہ کےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا

صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث وادی تیراہ کےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا
وادی تیراہ کے عوام نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ بارش اور برف باری کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکام رہی ہے۔
ایک شہری نے بتایا کہ "ہمارے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اکثر کراچی اور پنجاب کے دوروں پر ہوتے ہیں، تیراہ کے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔”
عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تیراہ کے عوام کو ریلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ شہریوں کے مطابق، لوگ شدید برفباری میں کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑے ہیں اور حکومت کی جانب سے امداد کا صرف ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔
ایک شہری نے کہا: "صوبائی حکومت نے چار ارب روپے منظور کیے، لیکن ہمیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ملا۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ ہر گاڑی کے لیے 22 ہزار روپے دیے جائیں گے، لیکن ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ میں اپنی طرف گاڑی کا کرایہ دے چکا ہوں، مگر حکومت کی طرف سے کوئی رقم نہیں ملی۔”
عوام نے پاک فوج کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "پاک فوج نے تیراہ میں کیمپ فراہم کیے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ برف باری میں پھنسے افراد کو باحفاظت نکالنے پر ہم فوج کے شکر گزار ہیں۔”
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرے اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرے تاکہ عوام کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











