برفباری کے دوران پاک افغان سرحد پر واقع وادیوں سے نقل مکانی ہوتی ہے، خواجہ آصف

During snowfall, people migrate from valleys located along the Pak-Afghan border, says Khawaja Asif
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ کے عوام کی فلاح وبہبود ترجیح ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برفباری کے دوران پاک افغان سرحد پر واقع وادیوں سے نقل مکانی ہوتی ہے، وادی تیراہ میں بھی ہر سال برف باری سے نقل مکانی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں، صوبائی حکومت اور جرگے کی مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، نقل مکانی کو بحران کی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جرگے میں طے پایا کہ علاقے میں اسکول اور تھانے قائم کیے جائیں گے، جرگے کے ارکان کالعدم ٹی ٹی پی کے پاس گئے۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کے عوام کی فلاح وبہبود ترجیح ہے، یہ بات برٹش راج کے گزٹ میں بھی موجود ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 11 دسمبر کو ایک جرگہ ہوا جس میں24 یا26 مشران شامل تھے، مشران کالعدم ٹی ٹی پی کے پاس گئے کہ ہم نے نقل مکانی کرنی ہے، صوبائی کے لوگوں سے بھی وہی مشران ملے، صوبائی حکومت کے آرڈرز کے مطابق نقل مکانی اور4 ارب کا پیکیج ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ارینجمنٹ ہے جو جرگے اور صوبائی حکومت میں طے پایا، جرگے میں طے پایا کہ علاقے میں اسکول اور تھانے قائم کیے جائیں گے، یہ کوئی انوکھی چیز نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے انوکھا بنادیا، خیبرپختونخوا حکومت سارا ملبہ ایسے آپریشن پر ڈال رہی ہے، جس کا وجود ہی نہیں، خیبرپختونخوا حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج پر ڈال رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











