جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی سطح پر مذمت، بھارت اور فتنہ الہندوستان کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب

03 فروری, 2026 13:13

کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکہ، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے اس واقعے پر تشویش اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ کی چارج ڈی افیئرز ناتالی بیکر نے کہا کہ امریکا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے۔

چین نے بھی دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ چینی حکام نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ امن اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

روس اور برطانیہ نے بھی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے بھی واقعے پر تشویش اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر واقعے کے بعد منظم اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کیا گیا۔ بھارتی سرکار کی سرپرستی میں دہشت گردوں کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوششیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈا ایک منظم ڈس انفارمیشن اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔ بھارت خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل حمایت کر رہا ہے۔ بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کا مقصد بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔