فائر سیفٹی کی خلاف ورزی پر صدر میں دو مارکیٹیں سیل، 200 سے زائد دکانیں بند

فائر سیفٹی کی خلاف ورزی پر صدر میں دو مارکیٹیں سیل، 200 سے زائد دکانیں بند
کراچی: فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات پر صدر کے علاقے میں دو بڑی مارکیٹیں سیل کر دی گئی ہیں، جس کے باعث 200 سے زائد دکانیں بند ہو گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کے مطابق سیل کی گئی مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے بنیادی انتظامات موجود نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائر سیفٹی انتظامات مکمل کیے جانے تک مارکیٹیں بند رہیں گی۔
ڈی سی ساؤتھ نے بتایا کہ متعلقہ مارکیٹ انتظامیہ کو اس سے قبل نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے تھے، تاہم ہدایات پر عمل نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔
ان کے مطابق ضلع جنوبی میں تمام مارکیٹوں کا فائر سیفٹی سروے جاری ہے اور جہاں انتظامات نہیں ہوں گے وہاں وارننگ کے بعد سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گل پلازہ میں حالیہ آتشزدگی کے واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی تمام بڑی مارکیٹوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی۔ اسی سلسلے میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










