بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

11 فروری, 2026 11:17

ٹریفک پولیس پنجاب نے صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی کمی اور ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی قسم کا تعطل نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی سپلائی نجی کمپنی کی جانب سے باقاعدگی سے کی جا رہی ہے، اور تمام واجبات اور بلز بروقت ادا کیے جا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس پنجاب اور متعلقہ کمپنی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ مؤثر اور بہترین ہے۔

شہریوں کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی بلا کسی رکاوٹ جاری ہے اور کسی بھی قسم کی قلت موجود نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کارڈ فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ تعلقات کانٹریکٹ کے مطابق برقرار ہیں، اور شہری بلا تعطل اپنے لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔