ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

دل کی اچھی صحت کیلئے رات کے کھانے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

19 فروری, 2026 12:05

رات کے کھانے کا وقت دل اور میٹابولک صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سونے سے کم از کم تین گھنٹے قبل رات کا کھانا کھانے سے دل اور میٹابولزم کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق میں درمیانی عمر کے 36 سے 75 سال کے 39 افراد کو شامل کیا گیا تھا، جو زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار تھے۔ محققین نے دیکھا کہ جو افراد رات کے کھانے کو سونے سے تین گھنٹے قبل کھاتے تھے، ان میں بلڈ پریشر کی سطح میں ساڑھے تین فیصد کمی اور دل کی دھڑکن کی رفتار میں پانچ فیصد کمی ہوئی۔ اس سے دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

محققین کا کہنا ہے کہ صرف کھانے کی مقدار پر توجہ دینا کافی نہیں بلکہ یہ ضروری ہے کہ کھانا سونے سے کافی وقت پہلے جزوبدن بن جائے۔ رات کے کھانے اور سونے کے درمیان وقفہ جسم کی اندرونی گھڑی کو بہتر بناتا ہے، جس سے دل، میٹابولزم اور نیند سب کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق کے دوران شامل افراد نے طے شدہ وقت کے مطابق کھانا کھایا، جس سے ان کے دن کے وقت بلڈ شوگر کی سطح بھی بہتر رہی اور لبلبہ زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے لگا۔ اس تحقیق کے نتائج معتبر جرنل Arteriosclerosis, Thrombosis, and Vascular Biology میں شائع ہوئے ہیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔