بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

کراچی میں ایک اور 3 سالہ معصوم بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق

01 جولائی, 2026 15:02

کراچی کی پٹھان کالونی میں ایک اور بچہ ایچ آئی وی کا شکار ہو گیا، جس سے علاقے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 107 تک پہنچ گئی۔

کراچی کے علاقے پٹھان کالونی میں ایک اور معصوم بچہ ایچ آئی وی کا شکار ہو گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق پٹھان کالونی کے رہائشی اس 3 سالہ معصوم بچے کے تین مختلف کٹس پر ٹیسٹ کیے گئے اور تینوں بار ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

متاثرہ بچے کے والدین نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بچے کا علاج ولیکا اسپتال میں ہوا تھا اور اس علاج کے بعد سے ہی بچے کی طبیعت مسلسل خراب رہنے لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی رینجرز کیمپ حملہ، سی ٹی ڈی تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج

جب انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے پر بچے کا ایچ آئی وی ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آگیا۔ والدین نے الزام لگایا ہے کہ ولیکا اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کا ہنستا کھیلتا بچہ اس موذی مرض کا شکار ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پٹھان کالونی میں ایچ آئی وی کی صورتحال انتہائی خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور وہاں اب تک 107 معصوم بچے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس موذی مرض کی وجہ سے اب تک پٹھان کالونی میں متاثرہ بچوں کی اموات کی تعداد 9 تک پہنچ چکی ہے، جو کہ حکام کے لیے ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔