منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

فرینچ فرائز کھانے والے ہوجائیں خبردار!!! نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی

15 جون, 2026 13:48

ایک نئی طبی تحقیق میں ماہرین نے فرینچ فرائز یعنی تلے ہوئے آلو کے زیادہ استعمال کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کیا ہے۔

 تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ عادت ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق آلو خود اتنا نقصان دہ نہیں جتنا اس کے پکانے کا طریقہ صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

یہ تحقیق معروف طبی جریدے "دی بی ایم جے” میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ ابلے ہوئے یا بیکڈ آلو کے مقابلے میں فرینچ فرائز کا بار بار استعمال صحت کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے لیے امریکا میں 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کے طبی ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ ان افراد کی صحت کا تقریباً 40 سال تک مشاہدہ کیا گیا۔ اس دوران 22 ہزار سے زائد افراد میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔

ماہرین کے مطابق ٹائپ 2 ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم انسولین کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا۔ اس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے اور مختلف پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

نتائج کے مطابق جو افراد ہفتے میں تین بار یا اس سے زیادہ فرینچ فرائز کھاتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ تقریباً 20 فیصد زیادہ دیکھا گیا۔ جبکہ ابلے یا بیکڈ آلو استعمال کرنے والوں میں اس طرح کا واضح خطرہ سامنے نہیں آیا۔

تحقیق میں غذائی متبادل پر بھی غور کیا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ اگر فرینچ فرائز کی جگہ براؤن رائس یا جو جیسے مکمل اناج استعمال کیے جائیں تو ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ تقریباً 19 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

اس کے برعکس سفید چاول کا زیادہ استعمال بھی ذیابیطس کے خطرے میں اضافے سے منسلک پایا گیا، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ صحت مند غذا کا انتخاب بہت اہم ہے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ صرف فرینچ فرائز براہ راست بیماری کا سبب ہیں۔ تاہم طویل مدت اور بڑے پیمانے پر کیے گئے تجزیے سے اس خطرے کے مضبوط شواہد ضرور ملتے ہیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔