ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

پی ٹی اے نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

26 فروری, 2026 09:35

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام صارفین کی سہولت اور رہنمائی کے لیے نیا ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کروا دیا ہے۔ اس اسسٹنٹ کے ذریعے صارفین آسانی سے ٹیلی کمیونیکیشن خدمات اور شکایات کے طریقۂ کار سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ سروس واٹس ایپ نمبر 03150055055 پر دستیاب ہے۔ ڈیجیٹل اسسٹنٹ مینو پر مبنی آپشنز فراہم کرتا ہے، جس سے صارفین متعلقہ معلومات فوری طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔ منتخب کمانڈز کے جواب میں اسسٹنٹ فوری ردعمل دیتا ہے، جس سے رابطہ مؤثر اور تیز ہوتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو بہتر سہولت دینا، ریگولیٹری معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا اور سوالات کے فوری جواب یقینی بنانا ہے۔ اس نظام کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیجیٹل سہولت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے ذریعے صارفین ٹیلی کام خدمات، فیس، شکایات کے حل اور دیگر معلومات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ اس سے ٹیلی کام صارفین کی مشکلات کم ہوں گی اور سروس کے معیار میں بہتری آئے گی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔