جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

عمان کی سعودی عرب اور یمنی فریقین کے ساتھ خطے میں استحکام کے لیے رابطوں کی تصدیق

23 جولائی, 2026 15:39

عمانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے قیام اور سیاسی عمل کی بحالی کے لیے سعودی عرب اور یمنی فریقین سے بات کر رہا ہے۔

عمانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے حصول کے لیے سعودی عرب، مختلف یمنی فریقین اور یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ مل کر مسلسل رابطہ کاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران معاہدے کیلئے التجا کر رہا ہے، لیکن وہ سنجیدہ نہیں، جس کی اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، مارکو روبیو

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کوششوں کا بنیادی مقصد یمن میں تعطل کے شکار سیاسی عمل کو دوبارہ بحال کرنا ہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے تمام حل طلب مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی اور ان تمام دھمکیوں سے بچنے کی شدید ضرورت پر زور دیا ہے، جو بحیرہ احمر کی صورتحال کو مزید بگاڑ سکتی ہیں۔

عمانی اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ سمندری راستوں کی حفاظت اور عالمی جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنا خطے اور دنیا کے تجارتی مفادات کے لیے انتہائی ضروری ہے، اس لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔