ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

مصنوعی ذہانت کے ماڈلز جوہری جنگ کے لیے انسانوں سے زیادہ تیار

27 فروری, 2026 10:01

نئی تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت کے ماڈلز انسانوں کے مقابلے میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے زیادہ آمادہ نظر آتے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگز کالج لندن کے پروفیسر کینتھ پین کی قیادت میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حقیقی دنیا کے اے آئی نظام “وارگیمز” کے دوران زیادہ جارحانہ رویہ دکھاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز فرضی بحرانوں میں جوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں اور انسانی فیصلوں کے مقابلے میں خطرناک طور پر فعال رویہ اختیار کرتے ہیں۔

برطانوی تحقیق میں خاص طور پر تین معروف اے آئی ماڈلز—چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ اور جیمینائی—کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج کے مطابق کلاڈ اور جیمینائی ماڈلز جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو اخلاقی مسئلے کے بجائے ایک جائز اسٹریٹیجک آپشن کے طور پر دیکھتے ہیں، جبکہ چیٹ جی پی ٹی نے اس رویے کے خلاف جزوی مزاحمت ظاہر کی۔

محققین نے یہ بھی بتایا کہ اے آئی ماڈلز شکست تسلیم کرنے یا مخالف فریق کے فیصلے کو قبول کرنے میں بہت کم لچک دکھاتے ہیں، جو عالمی سلامتی کے لیے تشویشناک ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے نتائج کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں اے آئی کی جنگی صلاحیتوں پر سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔