جمعرات، 5-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/16هـ (05-03-2026م)

کویت میں ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی گئی

05 مارچ, 2026 10:38

امریکی وزارتِ دفاع یعنی پینٹاگون نے کویت میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے بقیہ دو امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے، جو رسد کے شعبے میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

پینٹاگون نے ان دو امریکی فوجیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جو اتوار کے روز کویت میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں پینتالیس سالہ میجر جیفری او برائن اور چون سالہ چیف وارنٹ آفیسر رابرٹ مرزان شامل ہیں۔ ان دونوں افسران کا تعلق امریکی ریاست آئیووا کے ایک ریزرو یونٹ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی لبنان پر شدید بمباری، حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق یہ فوجی کویت کی بندرگاہ شعیبہ پر تعینات تھے، جہاں ایرانی ڈرون نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔ عمارت کے شدید ملبے اور آگ کی وجہ سے ان کی لاشوں کی برآمدگی اور شناخت میں کئی دن لگ گئے۔

یہ تمام فوجی فرسٹ تھیٹر سسٹینمنٹ کمانڈ کا حصہ تھے، جو پورے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو اسلحہ، خوراک اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے اور ان کی نقل و حمل کے ذمہ دار ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق رابرٹ مرزان کی حتمی طبی شناخت ابھی مکمل ہونی باقی ہے، لیکن جائے وقوعہ پر ان کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔