کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی کا استعمال چھوڑ رہے ہیں؟ جانے سے پہلے یہ ضروری اقدامات کرلیں ورنہ بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے!!!

Are you also quitting ChatGPT? Take these essential steps before leaving, or you could get into big trouble!!!
حال ہی میں چیٹ جی پی ٹی کے صارفین مختلف متبادل اے آئی پلیٹ فارمز جیسے گوگل جیمنی اور کلاؤڈ کی طرف منتقل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ صارفین اس تبدیلی کے دوران اکثر اہم غلطیاں کر بیٹھتے ہیں، جس سے ان کا ڈیٹا ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ صارفین اپنی چیٹ ہسٹری کا بیک اپ لیے بغیر چیٹ جی پی ٹی چھوڑ دیتے ہیں۔ چیٹس میں موجود قیمتی معلومات، تحقیقاتی نوٹس اور محفوظ جوابات بغیر بیک اپ کے مستقل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی کے مطابق ڈیلیٹ کی گئی چیٹس 30 دن کے بعد مکمل طور پر حذف ہو جاتی ہیں، سوائے ان چیٹس کے جو سیکیورٹی یا قانونی وجوہات کی بنا پر برقرار رکھی جاتی ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کا ڈیٹا بیک اپ کرنا آسان ہے۔ صارفین اپنے ویب براؤزر میں چیٹ جی پی ٹی کھولیں، پروفائل آئیکن پر کلک کریں، پھر سیٹنگز میں جائیں اور ڈیٹا کنٹرول کا آپشن منتخب کریں۔ یہاں سے ایکسپورٹ ڈیٹا پر کلک کر کے ہدایات کے مطابق اپنی چیٹس محفوظ کی جا سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیک اپ کے ذریعے صارفین اپنی پچھلے سوالات اور جوابات تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو کام یا ذاتی مقاصد کے لیے بہت مددگار ہے۔ یہ سادہ لیکن اہم قدم ہے تاکہ صارفین آسانی سے نئے اے آئی پلیٹ فارم پر منتقل ہو سکیں اور کوئی قیمتی معلومات ضائع نہ ہوں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












