طالبان رجیم کی میڈیا پر دباؤ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش

افغانستان میں طالبان رجیم نے پاکستان کے ہاتھوں آپریشن میں رسوائی کو چھپانے کے لیے مقامی میڈیا پر دباؤ اور پابندیاں مزید بڑھا دی ہیں۔
افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف فضائی کارروائیوں کے بعد طالبان نے صحافیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان حملوں کی رپورٹنگ نہ کریں، خاص طور پر ان حملوں کی جو ان کے فوجی مراکز پر کیے گئے ہیں۔
طالبان رجیم نے میڈیا کو پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے مقامات یا تعداد سے متعلق خبریں شائع یا نشر کرنے سے بھی سختی سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کے دور میں خواتین کے خلاف تشدد اور سماجی پابندیوں میں تشویشناک اضافہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں سے طالبان رجیم کی منافقت اور ناکامی بے نقاب ہو گئی ہے۔ میڈیا پر یہ پابندیاں اس امر کی غمازی کرتی ہیں کہ طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی میں افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں، جنہیں اب وہ چھپانے کے لیے سچ کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔
یہ اقدام طالبان کی اس بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے جو انہیں پاکستان کی کامیاب جوابی کارروائیوں کے بعد لاحق ہوئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










