پیر، 28-ستمبر،2026
پیر 1448/04/17هـ (28-09-2026م)

لانگ مارچ ختم نہیں ہوا، صرف وقفہ ہے، حکومت ریلیف دے ورنہ احتجاج پر واپس جائیں گے، حافظ نعیم

28 ستمبر, 2026 14:27

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے شدید پریشان ہیں، وہ اپنے لانگ مارچ سے ہرگز دستبردار نہیں ہوئے بلکہ اسے عارضی طور پر مؤخر کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب عوام کے اصل مسائل کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات پر غور، لانگ مارچ کو سیاسی حکمت عملی سے روکنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی جانب سے دیئے جانے والے اس یقین دہانی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کے کہنے پر ہی اپنا لانگ مارچ عارضی طور پر مؤخر کیا تھا کیونکہ وزیراعظم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ واپس آ کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ وہ اپنے لانگ مارچ سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں بلکہ یہ صرف ایک وقفہ ہے اور اگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس بحران سے نکلنے کا پرامن راستہ ہی بہترین حل ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔