مسلسل کئی روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Gold prices in Pakistan Today - March 7, 2026
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 5 ہزار 230 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی 17 روپے اضافے سے 8931 روپے ہوگئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی 14 روپے اضافے سے 7656 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 61 ڈالر اضافے سے 5171 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











