ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستان کی پابندیاں، بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بدترین مالی بحران کا شکار

بھارتی فضائی صنعت اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین مالی بحران اور تنزلی کا شکار ہے، جہاں مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بڑی بھارتی ایئر لائنز اب دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔
بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عالمی سطح پر بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران اور پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش نے بھارتی فضائی کمپنیوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ جیسی بڑی کمپنیاں اس وقت شدید مالی خسارے کی لپیٹ میں ہیں، جس سے مودی کے نام نہاد ‘شائننگ انڈیا’ کا پول کھل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی کردار بے نقاب، بھارتی صحافیوں کے بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی
بھارتی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والے ہوش ربا اضافے نے ان کمپنیوں کو بندش کے قریب پہنچا دیا ہے۔
بھارتی اخبار ‘دی ہندو’ اور ‘این ڈی ٹی وی’ کی رپورٹس کے مطابق ان ایئر لائنز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جہازوں کے ایندھن کی قیمتوں پر فوری نظرثانی کی جائے۔
فیڈریشن آف انڈین ایئر لائنز نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری مداخلت نہ کی تو کمپنیوں کے پاس طیارے گراؤنڈ کرنے اور پروازیں منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی معاشی نااہلی اور پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر لگی پابندیوں کے باعث بھارتی طیاروں کو طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ بحران اب بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کی بقا کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










