معروف گاڑی کی قیمت میں حیران کن کمی؛ ٹویوٹا کمپنی کا بڑا سرپرائز

A surprising reduction in the price of a popular vehicle; Toyota company’s big surprise
ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے ایک بار پھر اپنی مشہور ایس یو وی ٹویوٹا فورچیونر کے پیٹرول ورژنز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس پیشکش کو ’’35 ویں سالگرہ اسپیشل آفر‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک پریمیم گاڑی کی قیمت میں اتنی بڑی کمی غیر معمولی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ میں طلب اور رسد کی صورتحال یا حکمت عملی میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
فورچیونر کے ’’G‘‘ پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اس کے بعد اس ماڈل کی نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح فورچیونر کے ’’V‘‘ پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اس ماڈل کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل اس گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










