پاکستان میں مون سون سیزن کب شروع ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

When will the monsoon season start in Pakistan? Big news has emerged
محکمہ موسمیات پاکستان (PMD) نے پیشگوئی کی ہے کہ 15 جون 2026 کے بعد ملک میں مون سون ہوائیں داخل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ان ہواؤں کے آنے سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے اور موسم میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، اگرچہ کہیں کہیں ہلکے بادل بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب صرف 13 فیصد ہے، جو کہ انتہائی کم سطح ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہواؤں کی رفتار بھی صرف 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کوئی خاص کمی محسوس نہیں ہو رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بادلوں کی موجودگی کے باوجود موسم میں نمایاں بہتری نہیں آ سکی اور شہری شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوپہر کے اوقات میں صورتحال مزید سخت ہو جاتی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
تاہم محکمہ موسمیات نے امید ظاہر کی ہے کہ 15 جون کے بعد مون سون ہواؤں کے داخل ہونے سے موسم میں واضح تبدیلی آئے گی۔ اس کے بعد مختلف علاقوں میں بارشیں شروع ہو سکتی ہیں، جس سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم میں خوشگواری پیدا ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










