ایران کا امریکی فوجی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، امریکہ کی تصدیق

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں ایک امریکی ایندھن بردار فوجی طیارہ مار گرایا گیا، امریکی فوج نے واقعے کی تصدیق تو کی ہے، مگر اسے ایران کی کارروائی قرار دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں امریکی فضائیہ کے ایک ایندھن بردار طیارے کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو گیا اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ طیارہ فضائی کارروائیوں کے دوران دیگر جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا اور اسے ایک کامیاب کارروائی میں تباہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی ڈرونز امریکی دفاع کے لیے دردِ سر بن گئے
اس طیارے میں عام طور پر چھ افراد پر مشتمل عملہ ہوتا ہے، جس میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور فضاء میں ایندھن منتقل کرنے کا ذمہ دار اہلکار شامل ہوتا ہے۔
امریکی مرکزی کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں ایک ایسے طیارے کے تباہ ہونے کی اطلاع ملی ہے، تاہم ان کے مطابق اس کی وجہ دشمن کا حملہ نہیں تھی۔
امریکی فوج کے مطابق ایک طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












