مہنگے موبائل فون پیکجز سے پریشان صارفین کو پی ٹی اے نے بڑی خوشخبری سنادی

PTA Gives Big Relief to Users Troubled by Expensive Mobile Phone Packages
پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل فون پیکجز ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا ہے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل فون پیکجز سہ ماہی بنیادوں پر بڑھانے کی اجازت دی، اس سے پہلے ٹیلی کام کمپنیاں ماہانہ بنیادوں پر پیکجز کی قیمت بڑھاتی تھیں۔
کمپنیوں کو گزشتہ سال کی قیمت دیکھ کر پیکجز کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے گی، گزشتہ سال کی نسبت 10 سے 20 فیصد بڑھانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
حکام پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے کو صارفین کی جانب سے شکایات آرہی تھیں جس پر ایکشن لیا گیا، پی ٹی اے نے موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیے ہیں، منظم اور متوازن ٹیرف نظام کے پیش نظر پی ٹی اے نے یہ اقدام اٹھایا۔
ٹیلی کام کمپنیاں نئے پیکجز کے اجراسے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری کی پابند ہیں، کمپنیوں کو موجودہ نرخوں میں اضافے سے قبل بھی پی ٹی اے سے منظوری لینا ضروری ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












