لکی مروت : سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک

لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ شدت پسند ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی اور مقامی امن کمیٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں مشترکہ کارروائی کی۔
دوران کارروائی شدت پسندوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ کئی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گرد اپنے ٹھکانوں سے فرار ہوتے ہوئے موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی چھوڑ گئے۔
کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا تاکہ وہ دوبارہ اس علاقے میں سرگرم نہ ہو سکیں۔
حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









