اتوار، 15-مارچ،2026
اتوار 1447/09/26هـ (15-03-2026م)

اسرائیلی حکومت کا وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کرکے اربوں شیکل فوج کو دینے کا فیصلہ

15 مارچ, 2026 10:23

اسرائیلی حکومت نے جنگی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہنگامی طور پر اربوں شیکل فوجی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے وزراء نے ہنگامی ٹیلی فونک ووٹنگ کے ذریعے مختلف وزارتوں کے بجٹ میں سے بڑی رقوم کاٹ کر فوجی ضروریات کے لیے مختص کرنے کی منظوری دی۔

اس فیصلے کے تحت دو ہزار چھبیس کے لیے فوری طور پر دو ارب ساٹھ کروڑ شیکل اسرائیلی وزارت جنگ کو فراہم کیے جائیں گے۔

اسرائیلی فوجی نامہ نگار ایتائے بلومینتال کی جانب سے شائع کی گئی دستاویز کے مطابق حکومت نے اس اقدام کی وجہ فوری اور ہنگامی فوجی ضروریات کو قرار دیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال کے باعث فوج کو بڑی مقدار میں گولہ بارود خریدنے، جدید جنگی سازوسامان حاصل کرنے اور پہلے سے استعمال ہو چکے اہم فوجی ذخائر کو دوبارہ بھرنے کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق یہ فیصلہ غیر معمولی اور ہنگامی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد جاری جنگی کارروائیوں کے دوران فوجی تیاری کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے تابڑ توڑ حملوں سے اسرائیلی دفاعی میزائلوں کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے متضاد خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ایک فوجی نامہ نگار ہلیل بیتون روزن نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی دفاعی اداروں کے مطابق دفاعی میزائلوں کی کمی کے حوالے سے پھیلنے والی خبریں درست نہیں اور موجودہ ذخائر طویل عرصے تک کافی ہیں۔

تاہم اسی دوران امریکی حکام نے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل روکنے والے دفاعی میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی ذرائع کے مطابق ایران کے مسلسل میزائل حملوں کے باعث اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔